سوشانت سنگھ قتل کیس، سلمان اور کرن جوہر سمیت 8افراد نامزد
آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو قتل قراردے کر ایک وکیل نے بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت میں اداکارسلمان خان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر سمیت آٹھ افراد کے خلاف درخواست دائر کردی ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرکے اگلی سماعت کیلئے 3جولائی کی تاریخ مقررکردی ۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کیس میں ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے الزام عائد کیا کہ آٹھ افراد سلمان خان ، کرن جوہر ،ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیاوالا، سنجے لیلا بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور اور ڈائریکٹر دنیش اداکارسوشانت سنگھ کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان کو مجبورکردیا کہ وہ خودکشی کرلے ، وکیل کے مطابق یہ قتل کے مترادف ہے ۔