ژالے سرحدی کانفرت کرنیوالوں کو جواب دینے سے گریز

ژالے سرحدی کانفرت کرنیوالوں کو جواب دینے سے گریز

توانائی ضائع کرنے کے بجائے خوشی کے لمحات کیلئے سنبھال کررکھنی چا ہئے :اداکارہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ نفرت کرنیوالوں کو جواب دے کر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئرکیں اورمداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ کبھی کبھی سوچتی ہیں کہ وہ اپنے تک پہنچنے والی نفرت انگیز باتوں پر تالیاں بجائیں لیکن پھر وہ کہتی ہے کہ انہیں اپنی توانائی کو ان کاموں پر ضائع کرنے کے بجائے خوشی کے لمحات کیلئے سنبھال کررکھنی چاہئے ۔ژالے سرحدی کا کہنا تھاکہ اگر آپ کسی سے نفرت کرنے کے بجائے محبت پریقین رکھیں تو کامیاب ہوجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں