ہارون رشید کو اہلیہ فروہ حسین کا داڑھی رکھنے مشورہ
مداحوں نے مشورہ مانگنے پر گلوکار کو بیوی کی بات سننے اورماننے کا کہہ دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) گلوکار ہارون رشید کی اہلیہ فروہ حسین نے انہیں داڑھی رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں نے شیوبنائی تو ان کی اہلیہ نے ان کے اس حلیے کو ناپسند کیا ۔ گلوکار نے سوشل میڈیا کیساتھ اپنی تصویر کیساتھ پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ان کی داڑھی پسند ہے اور انہوں نے انہیں داڑھی رکھنے کا مشورہ دیاہے ،مداح بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے ۔ہارون رشید کی پوسٹ کے جواب میں ان کے مداحوں نے بھی ان کی اہلیہ فروہ حسین کے مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کو اپنی بیوی کی بات سنسنی بھی چاہئے اور ماننی بھی چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments