کورونا سے صحت یاب،گھرمنتقل
بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب ہوگئے انہیں گھر منتقل کردیا گیا
ممبئی(دنیا مانیٹرنگ) اے ایف پی کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی کورونا کاشکار ہیں،وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔