عائزہ اور دانش کی شادی کو 6سال مکمل ،مبارکبادوں کا انبار
جوڑے نے شادی کی چھٹی سالگرہ پر کیاگیا فوٹ شوٹ سوشل میڈیا پر شیئرکردیا
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی شادی کو چھ سال ہو گئے ،دونوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی اوراس موقع پر کئے گئے شاندار فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں ۔ عائزہ خان نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ سب کی نیک تمناؤں اورپیارکا بہت شکریہ ۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے بھی کمنٹس کئے گئے اور اُنہیں ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد بھی دی گئی ۔دانش تیمور کو بھی ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے ۔