رومن پولانسکی ’’آسکر ‘‘کی رکنیت بحال کرانے میں ناکام

 رومن پولانسکی ’’آسکر ‘‘کی رکنیت بحال کرانے میں ناکام

40سال قبل لگنے والے الزام پر آسکر اکیڈمی نے 2018میں رکنیت ختم کی تھی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) امریکی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلم ساز 87 سالہ رومن پولانسکی کی معطل کی گئی ’’آسکر‘‘ رکنیت بحال کروانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کردی۔ آسکر اکیڈمی نے 1977 میں ایک 13 سالہ کمسن لڑکی کا ’’ریپ‘‘ کرنے کے الزام میں فلم سا ز رومن پولانسکی کی رکنیت 2018 میں ختم کردی تھی۔ رومن پولانسکی کو اسی کیس میں 40 سال قبل یعنی 1977 میں ہی 42 دن جیل قید کی سزا ہوچکی ہے تاہم آسکر اکیڈمی نے پرانے الزام کے تحت ہی ان کی آسکر رکنیت ختم کی تھی اوراب عدالت نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دے دیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں