’’اج کالا جوڑا پا‘‘،گلوکار شفااللہ خان دارفانی سے کوچ کرگئے
اسلام آبادمیں دل کا دورہ پڑا ،میت آبائی علاقے روانہ ،نمازجنازہ اورتدفین آج ہوگی
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )لوک سرائیکی گلوکار شفا اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ آج آبائی علاقے روکھڑی میں ادا کی جائیگی۔بتایا گیاہے کہ اسلام آباد میں موجود شفااللہ خان روکھڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ان کی میت میانوالی کیلئے روانہ کر دی گئی ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج ان کے آبائی علاقے روکھڑی میں ہوگی ۔شفااللہ خان نے بہت سے معروف سرائیکی گانے گائے ہیں جو بے حد مشہور ہوئے جبکہ گانا’’اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ‘‘ان کی پہچان بن گیا۔