عروسہ قریشی نے ’’مسکراہٹ ‘‘کو ایک دعا قرار دے دیا

عروسہ قریشی نے ’’مسکراہٹ ‘‘کو ایک دعا قرار دے دیا

اپنی زندگی کیساتھ دوسروں کی زندگیوں میں بھی خوشی کا باعث بنیں:اداکارہ

لاہور (لیڈی رپورٹر سے) اداکارہ عروسہ قریشی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ بھی ایک دعا ہے،اسے لیاکیجئے دیا کیجئے ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بنائی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مسکراہٹ بھی ایک دعا ہے اس لئے اسے بانٹیں اور اپنی زندگی کیساتھ دوسروں کی زندگیوں میں بھی خوشی کا باعث بنیں۔ عروسہ قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام دوسروں کو خوش رکھنا ہے جبکہ دنیا میں آپ کو درد دینے والے بہت زیادہ لوگ مل جاتے ہیں ۔اپنے چہرے سے مسکراہٹ سجانے سے تکلیف دینے والوں کی خوشی غارت ہوجاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں