میڈونا کا اپنی زندگی پر خود ہی فلم بنانے کا اعلان

میڈونا کا اپنی زندگی پر خود ہی فلم بنانے کا اعلان

فلم کا نام فائنل نہیں ہوسکا ،گلوکارہ خود فلم کی کہانی لکھیں گی اور ہدایت کارہ ہونگی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ میڈونا نے اپنی زندگی پر خود ہی فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈونا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیاہے جس کی مصنفہ اور ہدایت کارہ وہ خود ہوں گی ۔اس فلم کیلئے ایک بڑے سٹوڈیو کے ساتھ اشتراک کیا جائے گاتاہم فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیاگیاہے ۔میڈونا نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم کو خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایات بھی دیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بطورگلوکارہ، موسیقار اور ڈانسر اس دنیا میں آگے بڑھنے کی اپنی کوششوں کے ناقابلِ یقین سفر کو خود لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں