آرمی چیف کی ہدایت،گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

آرمی چیف کی ہدایت،گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

گلوکارجگرکے عارضے میں مبتلا ،کئی روزگمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج رہے

لاہور(شوبز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر جگرکے عارضہ میں مبتلا گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت علی نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طر ف سے شوکت علی کیلئے پھول بھجوائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں