اجے دیوگن کی وجہ سے ابھی تک شادی نہ ہو سکی:تبو
بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ‘تبسم فاطمہ ہاشمی’ عرف تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سے ابھی تک ان کی شادی نہیں ہو سکی
ممبئی(شوبز ڈیسک) تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ اجے اور میرے ایک کزن سمیر آریا نے اُن کے دوستوں کے گروپ کے دیگر لڑکوں کو خبر دار کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اُن کی طرف نہ دیکھے ،ان کا بتانا تھا کہ ‘اجے اور سمیر اُن کی جاسوسی کرتے تھے اور جو کوئی بھی اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اجے اور سمیر اُس کی پٹائی کر دیتے تھے ، تبو نے اجے دیوگن اور اپنے کزن کو غنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر وہ آج اکیلی ہیں تو اس کی بڑی وجہ اجے اور سمیر ہیں ۔