مایا نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

مایا نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

اداکارہ مایا علی نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

کراچی(شوبز ڈیسک ) ایک انٹرویو میں مایا علی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہی چاہتی تھی کہ ایسا کردار یا سٹوری کروں جس سے معاشرے کی رہنمائی ہو۔مایا علی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور انکار کرتی رہی لیکن جب مجھے ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ڈرامہ ‘پہلی سی محبت’ کیلئے سکرپٹ دیا گیا تو میں پڑھ کر اتنا متاثر ہوئی اور احساس ہوا کہ شاید یہی وہ ڈرامہ ہے جوکہ میں کرنا چاہتی تھی کیوں کہ ڈرامہ محبت کی ایسی داستان پر مبنی ہے جسے دیکھ کر آپ ایسا محسوس کریں گے جیسے یہ آپ کی پہلی محبت یا آپ سے ہی منسوب ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں