سیلفی نہ بنوانے پر ہمایوں نے مداح سے معافی مانگ لی

سیلفی نہ بنوانے پر ہمایوں نے مداح سے معافی مانگ لی

اداکار ہمایوں سعید کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید نے انہیں تین گھنٹے تک انتظار کروایا لیکن پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی نہیں لی

کراچی(شوبز ڈیسک ) مداح نے مزید کہا خیر جب شہرت مل جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔اس مداح کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد ہمایوں سعید نے جوابی ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ‘‘3 گھنٹے کے بعد میں تجھے ڈھونڈ رہا تھا، خیر معاف کردے ، اگلی بار۔’’ہمایوں سعید کی جانب سے جوابی ٹویٹ کرنے کے بعد یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم ہمایوں سعید نے معافی تو مانگی ورنہ کچھ فنکار تو بہت گھمنڈی ہوتے ہیں اور ان میں ذرا بھی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں