کورونا وائرس کا مقابلہ ،ٹام کروز نے روبوٹس لے لئے

کورونا وائرس کا مقابلہ ،ٹام کروز نے روبوٹس لے لئے

روبوٹس وبا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیکر عملدرآمد یقینی بنائیں گے

نیو یارک (شوبز ڈیسک ) خطرناک سٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور اس پر عملدرآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اوراب انہوں نے شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے روبوٹس کی مدد حاصل کرلی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں