فنکار کی اصل پہچان اس کا کام ہے :عارف لوہار
گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، فنکار کی اصل پہچان اس کا کام ہے
اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل موسیقاروں نے اصل کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ موبائل فون کازیادہ استعمال نہیں کرتے یہاں تک کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی نہیں ہیں، اس کے باوجود وہ ہر جگہ سوشل میڈیا پر ہیں اس کی وجہ ان کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 20سال تک تھیٹر پر کام کیا اور 46 فلموں میں مرکزی کردار نبھائے ۔اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے ۔