مدتوں یاد رہنے والے کردار کی تلاش ہے :حبہ بخاری

مدتوں یاد رہنے والے کردار کی تلاش ہے :حبہ بخاری

ماڈل و اداکارہ حبہ بخاری نے کہا کہ بھارتی ڈراموں کا پاکستانی ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ، صرف وسائل کے بل بوتے پر بننے والے پراجیکٹ کے ذریعے شائقین کو سحر میں نہیں جکڑا جا سکتا

لاہور(این این آئی) ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈرامے موضوع اوراپنی ثقافت کے لحاظ سے بھارتی ڈراموں پرسبقت رکھتے ہیں ، پاکستان میں بہترین ڈرامے بن رہے ہیں اور تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتاکہ آپ صرف بڑے بجٹ کے پراجیکٹ کے ذریعے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیں بلکہ اس کے لئے مضبوط سکرپٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے میں ایسا کردار ادا کروں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں اور میں ایسے کردار کی تلاش میں ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں