لوگوں کے تلخ تجربات کی وجہ سے شادی نہیں کی:شائستہ جبین

 لوگوں کے تلخ تجربات کی وجہ سے شادی نہیں کی:شائستہ جبین

اداکارہ شائستہ جبین نے کہا کہ انہوں نے اپنے اردگرد موجود لوگوں کے تلخ تجربات کی وجہ سے شادی نہ کر نے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اکثر دیکھا ہے کہ یا تو بیوی مسئلہ کرتی ہے اور شوہر روتا رہتا ہے یا شوہر بیوی کو تنگ کرتا ہے تو وہ افسردہ رہتی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل گھر والوں کے ردعمل بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان میں ا س انڈسٹری کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا تھا اور جب انہوں نے اس شعبے میں قدم رکھا تو ان کے خاندان کے لوگ کسی کو یہ نہیں بتاتے تھے کہ وہ ان کی رشتے دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی ان کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے کبھی اپنے خاندان بارے بات نہیں کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں