اصلحان خاتون کو برفی پسند آگئی انسٹا گرام پر ویڈیو جاری

اصلحان خاتون کو برفی پسند آگئی انسٹا گرام پر ویڈیو جاری

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسم علی کو برفی پسند آگئی

اسلام آباد (آئی این پی)انسٹا گرام کی ایک نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلسم علی پاکستان کا ہر دلعزیز پکوان نہاری، گلاب جامن، لڈو، برفی اور فنگر چپس چکھ رہی ہیں اور کھانوں کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔گلسم علی کی جانب سے نہاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ غذا بہت مرچ مسالے والی ہے مگر انہیں پسند آئی ہے جبکہ انہیں گلاب جامن کچھ خاص میٹھے نہیں لگے ۔گلسم علی کا برفی اور فنگر چپس سے متعلق کہنا تھا کہ یہ بہت لذیذ ہیں اور انہیں بے حد پسند آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں