سینئر اداکار جونیئر کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے :مومنہ اقبال

سینئر اداکار جونیئر کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے :مومنہ اقبال

اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار اپنے جونیئرز کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے

کراچی (آئی این پی) مومنہ اقبال نے ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹریز سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کیلئے سامنے والوں کی مختلف طرح کی ڈیمانڈز ہوتی ہیں ۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں مرکزی کردار کی کاسٹ کیلئے آپ کا ٹیلنٹ نہیں بلکہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے ، لوگوں میں آپ لوگ کتنے مشہور ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کو موقع نہیں دیں گے تو لوگ کسی کو کیسے جانیں گے ۔ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کیلئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہاں تک کہ آگے بڑھنے کیلئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے ۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں