آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر ایوارڈز پر تنقید

آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر ایوارڈز پر تنقید

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کے 2021 کے ایونٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

لاس اینجلس (آئی این پی)جمی کمیل کے شو میں بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ بالکل بورنگ تھا۔ آرنلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، بلکہ اسے بند کردیا تھا، میں اسے مزید دیکھ ہی نہیں سکا ۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ انھوں نے طنزیہ انداز میں تجویز دی کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلیفورنیا میں مسل بیچ پر کر ایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں