نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عالمی برادری نفرت انگیزمواد،انتہاپسندی روکنےکےاقدامات کرے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اس حملےکیخلاف سخت ایکشن لیناہوگا،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- نفرت انگیزویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں،وزیراعظم
Coronavirus Updates

دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ نہیں ملے گا:مایا علی

دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ نہیں ملے گا:مایا علی

دنیا اخبار

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ نہیں ملتا

کراچی (سٹاف رپورٹر) مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اچھے دل کے مالک اور شفیق لوگوں کی صرف ولادت نہیں ہوتی بلکہ انہیں خاص طور پر تخلیق کیا جاتا ہے ، یہ لوگ خود بھی زندگی کے اندھیروں کا سامنا کرچکے ہوتے ہیں اس لیے دوسروں کی تکلیف کا احساس رکھتے ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ پر کیپشن بھی درج کیا اور ایسے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔مایا کے کیپشن میں درج تھا کہ اس پوسٹ کے ذریعے میں ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کے سبب یہ دنیا خوبصورت بنی ہوئی ہے ، یہ پوسٹ ان افراد کیلئے ہے جو بغیر اپنا مفاد سوچے دوسروں کا اچھا سوچتے ہیں، میرے لیے یہ ہی سچے ہیرو ہیں۔مایا نے لوگوں کو نصیحت کی کہ دلوں میں نفرت رکھنے اور لوگوں کو نیچا دکھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement