بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا :زینب شبیر

بچپن سے ہی اداکاری  کا شوق تھا :زینب شبیر

اداکارہ زینب شبیر نے کہا کہ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا جب کہ ان کی والدہ نے شوبز میں آنے کیلئے ان کی سپورٹ کی

کراچی (سٹا ف رپورٹر)ایک انٹرویو میں زینب شبیر نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی، تب ان کی تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ جب انہوں نے پہلی بار خود کو ٹی وی سکرین پر دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں اور خود کو دیکھ کر وہ ‘پاگل’ ہوگئیں۔ انہیں سکرین پر دیکھ کر ان کے اہل خانہ بھی خوش ہوئے جب کہ والدہ جذباتی دکھائی دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں