محرم میں شوبزمصروفیات ترک ،مجالس کا اہتمام شروع
سدرہ نور کے گھر مجلس عزا ،نیاز تقسیم کی گئی ،ذاکرہ نے واقعہ کربلا بیان کیا
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) محرم الحرام کے احترام میں فنکاروں نے شوبز مصروفیات ترک کرکے مجالس کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔، اداکارہ وگلوکارہ سدرہ نور کے گھر گزشتہ روز مجلس عزا کا اہتمام کیاگیا اورنیاز تقسیم کی گئی،ذاکرہ نے واقعہ کربلا بیان کیا ۔مجلس میں میگھا،آفرین پری ،, نادیہ علی ،ماہم نعیم، صائمہ جہاں، ٹمی رائے ،خوشبو اور سنیہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ سدرہ نور کا کہناہے کہ واقعہ کربلا ہمیں اسلام کی سربلندی کیلئے ثابت قدم رہنے کا درس دیتاہے ۔فنکار محرم الحرام میں تمام مصروفیات ترک کرکے مجالس اور نذرونیاز پرتوجہ دیتے ہیں ۔