شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ

شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔شلپا شیٹی نے انسٹاگرام کا رُخ کیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)جہاں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی۔بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے ۔ اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام ‘ ڈانس شو’ کیلئے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں