سلطان راہی کے خلاف نا مناسب گفتگو کرنیوالا معافی مانگے :حیدر سلطان

سلطان راہی کے خلاف نا مناسب گفتگو کرنیوالا معافی مانگے :حیدر سلطان

لیجنڈ اداکار سلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے حیدر سلطان راہی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے خلاف نا مناسب گفتگو کرنے والا اینکر معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف لیگل نوٹس جاری کریں گے

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ دھرنا دیں گے ۔اپنی رہائش گاہ پر حیدر سلطان نے بتایا کہ ان کے والد نے ساری زندگی فلم انڈسٹری کی خدمت کی ان جیسے کردار کوئی فنکار نہیں کر سکتا ۔ ایک اینکر نے سلطان راہی اور شان کا موازنہ کروایا اور سلطان راہی کے حوالے سے نامناسب گفتگو کی جو ناقابل برداشت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں