بشریٰ انصاری کی عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل

بشریٰ انصاری کی عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل کردی

لاہور(شوبز ڈیسک)بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا بھی کی ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘براہِ کرم! عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔اُنہوں نے لکھا کہ ‘عمر شریف ایک سچے فنکار ہیں جو ہمیشہ اپنے مہربان دل سے ہر ایک کے چہرے پر مُسکراہٹ لاتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘ہمیں عظیم فنکار عمر شریف کو وہی عزت دینی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی! عمر شریف کو درکار علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں۔ یاد رہے کہ سینئر اداکار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کیلئے مدد کی اپیل کی گئی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے انہیں بہتر علاج کیلئے مدد کی مکمل یقین دہانی کر ائی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں