رابی پیرزادہ کار حادثہ میں زخمی

رابی پیرزادہ کار حادثہ میں زخمی

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )تاہم وہ محفوظ ہیں ۔رابی نے حادثے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔ ’سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں