ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر دیا

ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری  میں واپسی کا اعلان کر دیا

اداکارہ ایمن سلیم نے انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے ۔ایمن سلیم نے لکھا ہے کہ ‘بالکل یہ درست ہے ، وہ انڈسٹری میں آنے کا ارادہ کر چکی ہیں اور اب انڈسٹری کا حصہ ہی رہیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ‘آپ سب کے خلوص اور محبت نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں واپس آجاؤں، مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کیلئے بے حد شکریہ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں