سینماگھر آباد کرنے کیلئے نئے جذبے سے فلمیں بنائیں گے :ہمایوں سعید

سینماگھر آباد کرنے کیلئے نئے جذبے  سے فلمیں بنائیں گے :ہمایوں سعید

اداکار و فلمساز ہمایوں سعید نے کہا ملکی فلموں کی کامیابی نے فنکاروں و ہدایتکاروں کے حوصلے بلند کردیئے

کراچی (سٹاف رپورٹر)اب ہم ایک نئے جذبے سے فلموں کو تیار کریں گے تاکہ سینما گھر بھی آباد ہوسکیں ،معیاری کام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔ہمایوں سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس نے کئی ماہ سے سینما بند کرائے ہوئے ہیں ،جس کی وجہ سے تیار فلمیں بھی ریلیز کی منتظر ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ترکی کیساتھ مشترکہ پروڈکشن کا آغازکردیاہے ، دونوں ممالک کے فنکار مل جل کر کام کررہے ہیں،فنکاروں کی پرفارمنس متاثر کن ثابت ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں