آریان کی گرفتاری،کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان پر طنز

آریان کی گرفتاری،کنگنا رناوت  کا شاہ رخ خان پر طنز

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو بیٹے آریان کی گرفتاری پر طنز کا نشانہ بنایا

ممبئی(شوبز ڈیسک)کنگنا نے انسٹاگرام پر ہالی ووڈ اداکار جیکی چن اور ان کے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی چن کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔ کنگنا نے سٹوری کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا جس سے بظاہر یوں لگتا ہے جیسے وہ شاہ رخ خان کو بیٹے کی حرکت پر معافی مانگنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں