ماورہ حسین کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین ہوگئی

ماورہ حسین کے انسٹا  فالوورز کی تعداد 7ملین ہوگئی

اداکارہ ماورہ حسین اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)انسٹا گرام پراداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ اب ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ خود انہوں نے صرف 57انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 959انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں