عاطف اسلم کے نئے گانے نے کرکٹ کا جشن دوبالاکردیا

عاطف اسلم کے نئے گانے نے کرکٹ کا جشن دوبالاکردیا

رپیرفارس شفیع اور طلال قریشی کے ساتھ گانا ’’کرکٹ کھیڈئیے ‘‘ ریلیز کردیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے ’’کرکٹ کھیڈئیے ‘‘کو ریلیز کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر ملک بھرمیں شروع ہونے والے کرکٹ کے جشن کو دوبالا کردیا ہے ، اس گانے میں ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کی آوازو ں کو بھی سنا جاسکتاہے ۔اس گانے جیسے ہی گلوکار عاطف اسلم کے الفاظ’’مٹی دا مان تو رکھ لے ‘‘سنائی دیتے ہیں توکرکٹ کے مداح یقیناًجھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔عاطف اسلم کا کہناہے کہ یہ گانا خاص طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ہے اور مداحوں کو پسندآیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں