پونم پانڈے شوہرکے مبینہ تشدد سے زخمی،ہسپتال منتقل

پونم پانڈے شوہرکے مبینہ تشدد سے زخمی،ہسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے

ممبئی (آئی ا ین پی)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شو ہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ پونم اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہے جب کہ ان کے شوہر سیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔ پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ ہی خراب رہے ۔ اور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں