رومانین گلوکار ایڈرین سینا نے ہنزہ کو ‘جنت ’ قرار دیدیا

رومانین گلوکار ایڈرین سینا نے ہنزہ کو ‘جنت ’ قرار دیدیا

مشہورِ زمانہ رومانین میوزک بینڈ ‘ایکسنٹ’ کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستان کی وادیٔ ہنزہ کو زمین پر ‘جنت’ قرار دے دیاہے

لاہور(شوبز ڈیسک)ایڈرین سینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دورۂ پاکستان پر وادیٔ ہنزہ سے اپنی ایک ویڈیو اور کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے ہنزہ سے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہنزہ زمین پر جنت ہے ۔انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں ہنزہ سے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہنزہ جادوئی ہے ۔خیال رہے کہ مشہور گانے ‘دیٹس مائی نیم’ کے گلوکار ایڈرین سینا نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے اور اب وہ اپنا سفر شروع کرنے کیلئے باضابطہ طور پر ہنزہ پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں