اپنی اداکاری بہتر بنانے کیلئے خود کو تھپڑ مارے :لیڈی گاگا

اپنی اداکاری بہتر بنانے کیلئے  خود کو تھپڑ مارے :لیڈی گاگا

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے بتایا ہے کہ انہیں اداکاری کے آغاز میں اپنے کام کو بہتر بنانے میں بہت مشکل پیش آئی جس کا حل انہوں نے خود کو‘تھپڑ مار’کر نکالا

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)ایک انٹرویو میں لیڈی گاگا نے کہا کہ جب میں نے فلم اے سٹار از بورن شروع کی تو ایک منظر فلمانے کے بعد جب میں اپنے اندر بہتری لانے کیلئے الفاظ کا سہارا نہیں لے سکتی تھی تو میں نے خود کو تھپڑ مارا اور کہا کہ ‘آپ کو وہ تمام کام چھوڑ دینے ہوں گے جو آپ کرتی رہی ہیں،میں نے بہت تیزی سے سیکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں