خوشامدی اور حاسدوں سے کوسوں دور رہتی ہوں:صبور علی
اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ خوشامدی اور حاسد لوگوں سے کوسوں دور رہتی ہوں
لاہور( این این آئی)میرے پاس تو اتنا وقت نہیں ہے کہ لوگوں کے معاملات میں مداخلت کروں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں اس سے فرصت ہی نہیں ملتی ۔ ایک انٹر ویو میں صبور علی نے کہا کہ میری زندگی کا تجربہ ہے کہ خوشامدی لوگ آپ کے لئے مصیبت کا باعث ہو سکتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حسد کرنے والے بھی آپ کی خوشیوں کو کھا جاتے ہیں۔