امن و امان کا مسٔلہ،کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

امن و امان کا مسٔلہ،کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کی ضرورت ہے ۔ بھارت کی ایک نیوز ایجنسی نے کنگنا رناوت کے خلاف دائر کی جانے والی اس درخواست کی تصدیق کی ہے ۔تاہم کنگنا نے اس درخواست پر طنز کرتے ہوئے خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں