ناقدین کی تنقید اُن کے کردار کو ظاہر کرتی ہے :ثناء خان

ناقدین کی تنقید اُن کے کردار  کو ظاہر کرتی ہے :ثناء خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے ۔

 انسٹاگرام پر ثنا نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ‘جو لوگ آپ کے بارے میں پیچھے منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اُن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے ۔ثناء خان نے مزید کہا کہ ‘آپ کو وہی ملے گا جو آپ بوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں