امیر ترین اداکارہ بننے پرایشوریا رائے ‘ٹیکس چور’ قرار

 امیر ترین اداکارہ بننے پرایشوریا رائے ‘ٹیکس چور’ قرار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھارتی عوام نے فلم انڈسٹری کی سب سے امیر ترین اداکارہ بننے پر ٹیکس چور قرار دیدیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ایشوریا رائے بچن پچھلی دو دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں ۔اداکارہ 100 ملین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ اس وقت بالی ووڈ نگری کی سب سے امیر ترین اداکارہ ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی مجموعی مالیت میں بڑی سکرین سے دور رہنے کے باوجود بھی اضافے کی وجہ اداکارہ کا ایک دہائی سے زائد عرصے سے برانڈ لورئیل کا عالمی سطح پر برانڈ ایمبیسڈر رہنا ہے ۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیکس چور قرار دے دیا ہے ،اتنا سخت ردِعمل سامنے آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایشوریا کا نام اُن 500 بھارتی شہریوں میں شامل ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں