فلسطین کی حمایت ،40ہالی ووڈ فنکارایماواٹسن کے حامی
واشنگٹن(این این آئی) ہالی ووڈ کے 40 سے زائد ستاروں نے ہیری پوٹر سٹار ایما واٹسن کے ساتھ مل کر فلسطین کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے خط پر دستخط کرنے والے مشہور فنکاروں نے کہا کہ ہم ایما واٹسن کے بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ یکجہتی ایک عمل ہے ، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ بامعنی یکجہتی جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ اسرائیل فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تابع ہے ۔ ،ہم دنیا میں کہیں بھی ناانصافی کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو وہ ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔