کیا باحجاب خواتین کو ڈرانا مردانگی ہے :جاوید اختر

کیا باحجاب خواتین کو ڈرانا مردانگی ہے :جاوید اختر

ممبئی(این این آئی)بھارتی سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختربھی باحجاب بھارتی طالبہ کو ہراساں کرنیوالے ہندو انتہا پسندوں پر پھٹ پڑے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی حجاب والے معاملے پر اپنا شدید ردعمل دیا اور لڑکیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعے کی مذمت کی ۔جاوید اختر نے ٹوئٹر پر لکھا میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ بھی ناکام۔ کیا یہ مردانگی ہے ؟ نہایت افسوس کی بات ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں