گہرائیاں میں بولڈ مناظر پر والدین کو فخر ہوا:دیپیکاپڈوکون

گہرائیاں میں بولڈ مناظر پر والدین کو فخر ہوا:دیپیکاپڈوکون

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشا ف کیا ہے کہ ان کی بولڈ رومانوی فلم گہرائیاں کو دیکھ کر ان کے والد ین کو ان پر فخر ہوا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں بولڈ مناظر کی وجہ سے دیپیکا سخت تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں ۔ بولڈ مناظر کی وجہ سے جہاں دیپیکاپڈوکون پر تنقید کی جا رہی ہے ، وہیں فلم کے ہدایت کار سمیت دیگر ٹیم کیلئے بھی نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے ۔ تا ہم لوگوں کے بر عکس دیپیکا پڈوکو ن کے والدین نے بیٹی کی تعریفیں کی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین نے فلم دیکھنے کے بعد ان کی اداکاری اور بولڈ مناظر پر اعتراض کرنے کے بجا ئے ان کی تعریفیں کیں۔اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فلم میں ان کے بولڈ مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کیں اور انہیں خوشی بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں