بیلا حدیدمسلم ممالک پرحملوں کی مذمت نہ کرنے پر نالاں

بیلا حدیدمسلم ممالک پرحملوں کی مذمت نہ کرنے پر نالاں

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

 اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟۔بیلا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کئے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔بیلا نے کہاکہ کتنے مسلمان ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں؟، ان پر ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں؟ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں