فراڈ کا مقدمہ ، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی ’’دبنگ گرل‘‘ سوناکشی سنہا کے خلاف فراڈ کے پرانے کیس میں ریاست اترپردیش کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانا تھا لیکن وہ کبھی تھانے نہیں گئیں ،ان پر 37لاکھ روپے کے فراڈکا الزام ہے ۔