سمیع اللہ ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا میں کاسٹ

سمیع اللہ ڈرامہ سیریل  جدا نہ ہونا میں کاسٹ

لاہور (شوبز ڈیسک) نوجوان اداکار سمیع اللہ ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہو گا۔

 ڈائریکٹر اشفاق چودھری کی اس سیریل کے مرکزی کردار احسن خان، اداکارہ سجل علی اور سینئر اداکار جاوید شیخ نبھائیں گے ۔ پروڈیوسر امین کشمیری اور کومل بٹ ہیں۔ کہانی و سکرین پلے ایمن پطرس جبکہ میوزک بابا فاروق کا ہے ۔ ڈائریکٹر اشفاق چودھری کے مطابق سمیع اللہ ایک باصلاحیت فنکار ہے اور اس کا سیریل میں کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں