میرا خاندان امیر نہیں تھا ہم بے گھر ہونیوالے تھے :عامر خان

میرا خاندان امیر نہیں تھا ہم بے گھر ہونیوالے تھے :عامر خان

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ۔۔۔

 وہ اور ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے ، وہ اچھی فلمیں بناتے تھے مگر ہمیشہ پیسے گنواتے تھے ۔عامر خان نے بتایا کہ ‘میرے والد بہت قرض دار تھے ، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمارا خاندان تقریباً بے گھر ہونے ہی والا تھا۔اْن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف میرا بچپن بڑا خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود میرے والد نے بہت جدوجہد کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں