صبا قمر اس وقت پاکستان کی سپر سٹار ہیں:رابعہ کلثوم
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے جانے مانے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر شکر گزار ہوں۔۔۔
ان انہیں تجربہ کار فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔فراڈ میں بیشتر سین اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ہیں جن کے بارے میں بات کرتے ہوئے رابعہ نے کہا کہ ‘اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کی سپر سٹار ہیں۔ انہوں نے اپنے تجربے سے بتایا کہ بہت سے ساتھی اداکار پابندیاں لگاتے ہیں جس سے ان کی اداکاری متاثر ہوتی ہے لیکن صبا قمر ان مسائل سے آزاد ہیں اور اپنے ساتھی اداکاروں کو کھلی آزادی دیتی ہیں۔