عامر خان والد کی مالی پریشانیوں کابتاتے ہوئے رو پڑے
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان اپنے والد طاہر حسین کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کیمرے کے سامنے رو پڑے ۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں10سال کا تھا اس وقت ہمارے مالی حالات بہت خراب تھے ۔اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے لاکٹ نامی فلم بنانے کیلئے بہت سے لوگوں سے سود پر قرض لیا تھا اور 8 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ وہ فلم نہیں بنا سکے تھے ، والد کو بنیادی سہولیات کیلئے بھیک مانگتے دیکھ کر گھر والوں کو بہت پریشانی ہوتی تھی۔ وہ بہت سادہ انسان تھے اور ان کے والد کی بنائی گئیں کچھ فلمیں بہت چلیں لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ کبھی نہیں تھا۔عامر خان نے بتایا کہ اپنے والد کو مشکل میں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی ، ماضی کی کہانیاں سناتے ہوئے عامر خان رو پڑے اور کچھ دیر کیلئے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد خود کو سنبھال کر دوبارہ انٹرویو شروع کیا۔