مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز ،غنا علی کا دلچسپ رد عمل
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ غنا علی نے فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی خبر پر دلچسپ انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
دیگر صارفین کی طرح اداکارہ غنا علی بھی اس خبر پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرنے سے خود کو نہ روک سکیں۔انہوں نے لکھا کہ‘ اب فواد خان کا انداز کچھ یوں ہوگا! تم مجھے وہاں آنے سے روک سکتے ہو، میرے کام کو کیسے روکو گے ؟’ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود بھی فلم‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو بھارت میں ریلیز کیا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments