فیروز خان کا وکیل منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گیا

فیروز خان کا وکیل منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گیا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرادی۔

منیب بٹ نے فیروز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا وکیل (فائق علی) تبدیل کرے ، کیوں کہ اس کیس کے ذریعے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبر بڑھا رہا ہے اور یہ کیس اس وقت تک چلے گا جب تک وکیل کو سلور بٹن نہیں مل جاتا۔اب فائق علی نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے پر منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں